کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے وزیر اعظم نے عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مدد کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مدد کرے جیسے آصف زرداری نے کی تھی، ایسا نہ ہو کہ مدد دینے کے بجائے وفاقی حکومت اختیارات مانگنے شروع کر دے۔وزیر اعلی سندھ
نے کہا کہ گزشتہ روز شاہ فیصل بیس پر سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جب کہ شہر میں اوسطا 150ملی میٹر سیزیادہ بارش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگست میں اس سال کراچی میں سرجانی کے علاقے میں 604 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں بہت تیز اور شدید بارش ہوئی ہے، اس بارش نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 1931 اور 1977میں کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں، اس کے بعد اب اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں جوکہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے دوران شہر میں برساتی پانی جمع ہوا اور کل بارش کے اسپیل کے دوران میں نے شہر کا دورہ کیا اور رات کو پھر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، کل میں شاہراہ فیصل سے نہیں جاسکا تھا کیونکہ میری اپنی گاڑی پانی میں رک گئی تھی اور جب میں گاڑی سے نیچے اترا تو میری کمر تک پانی تھا جب میری گاڑی پھنس گئی تو دوسری گاڑی منگوائی گئی مگر میں نرسری نہیں جاسکا۔’ہم نے کراچی کیلئے 12 سال میں جتنی کوشش کی ہے کسی نے نہیں کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں