سابق سینئر بیوروکریٹ کو میئر کراچی وسیم اختر کی جگہ ایڈمنسٹریٹر بنانے کاامکان، نام فائنل کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی) میئر کراچی وسیم اختر کے عہدے کی مدت ختم ہو گئی ان کے بعد سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یونس ڈھاگا کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ وفاق نے

یونس دھاگا کا نام تجویز کیا ہے، وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔ سندھ حکومت کو ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔واضح رہے کہ میئر کی مدت 28 اگست کو ختم ہو چکی ہے۔ یونس ڈھاگا گزشتہ سال قبل از وقت ریٹائر ہو گئے تھے۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close