اسلام آباد(آئی این پی)سرکاری ادارے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی 0.14فیصد کم ہوگئی- آٹھ ہفتے بعد پہلی بار چینی سستی ہوئی- آٹا بھی سستا ہوگیا- گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بارہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔حکومت کی جانب سے گندم اور چینی درآمد کا عمل شروع کرنے کے اثرات
سامنے آنا لگے- مقامی مارکیٹ میں چینی اور آٹا سستا ہوگیا- ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.14فیصد کمی رکارڈ کی گئی- ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوئی- چینی کی اوسط قیمت 96.07 سے کم ہوکر 95.11 روپے فی کلو ہوگئی-ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا- ایک ہفتے میں بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا-ٹماٹر 3 روپے اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ آلو, دال مسور, دال چنا,دال مونگ اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی- ایک ہفتے میں گیارہ اشیائے ضروریہ سستی ہوئی- ایک ہفتے میں چکن برائلر زندہ مرغی 9 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے سستا ہوا، لہسن، دہی، تازہ دودھ اور انڈے بھی سستے ہوئے- گذشتہ ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں