اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوسط درجے کے وزرائے اعلی انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، نظام تباہ ہے، تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں جنہوں نے کارکردگی ہی نہیں دکھائی۔انہوں نے کہا کہ
کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔خیال رہے کہ چار صوبوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ انفراسٹرکچر بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں