کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، گینگ وار نے اتنانقصان نہیں پہنچایا جتنا کچرے نے پہنچایا، پی ٹی آئی لیڈر نے نیا دعویٰ کر دیا

کراچی (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، گینگ وار نے اتنانقصان نہیں پہنچایا جتنا کچرے نے پہنچایا، تجاوزات اور کچراصاف نہ ہونے کی وجہ سے شہر ڈوبا، اتنے بڑے شہرمیں خدا نہ کرے زلزلہ آجائے تو کیا ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے

کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریوں پر پیغام میں کہا کہ کراچی کوکل سب نے دیکھا کس طرح شہر کو تباہ کیا گیا ہے، کل سب کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی کہ شہر کس طرح ڈوبا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ،گینگ وار نے اتنانقصان نہیں پہنچایا جتنا کچرے نے پہنچایا، کراچی تجاوزات،کچراصاف نہ ہونے کی وجہ سیڈوبا، کراچی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہیلیکن کہیں نظر نہیں آتی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی فرمارہے تھے کہ ہمارے وزراعوام میں ہیں، کل کراچی میں ان وزرا نے کسی کو ریسکیو کیا؟ کہیں نظر آئے، اتنے بڑے شہرمیں خدا نہ کرے زلزلہ آجائے تو کیا ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس ریسکیوکافعال ادارہ نہیں، نظر آئی توصرف پاک آرمی،رینجرز جنہوں نیعوام کی مددکی، سندھ پولیس بھی وی آئی پی پروٹوکول میں ڈوبتی نظرآرہی تھی۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میئرصاحب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے تھے، میئرکراچی نیاپنی مدت میں ریسکیوکاادارہ کیوں نہیں بنایا، ڈی ایم سیزمیں سیکڑوں جعلی ملازمین کوبھرتی کیا گیا، کراچی کوکل لاوارث چھوڑاگیا،ہم عوام کے ساتھ ہیں، ہم متاثرین کراچی ہیں ہمارے اراکین عوام کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close