اسرائیل وزیراعظم عمران خان کےبیان سےبہت پریشان ہے، خاص طور پر اس بیان پر کہ اسرائیل کو تسلیم کرکے میں اللہ کو کیا منہ دکھاؤں گا اس پر پورے مڈل ایسٹ میں لے دے ہورہی ہے، اینکر عمران خان‎کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو کسی صورت میں نہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس پر تبصر ہ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن عمران ریاض نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کھل کر کہا ہے کہ

میں اسرائیل کو تسلیم کر کے اپنے اللہ کو کیا جواب دوں گا ، اس بیان کے بعد پورے میڈل ایسٹ میں لے دے ہو رہی ہے کہ کیونکہ اسرائیل کو وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو نہ تسلیم کرنے کے بیان نے پریشان کر دیا ہے ۔ اسی لیول پر شاہ فیصل ، لیبا، عراق چلا گیا تھا ان کی ساتھ پھر کیا وہ سب کے سامنے ہے ، اب وزیراعظم عمران خان بھی اسی لیول پر چلے گئے ہیں اللہ پاک ہم سب کو بیرونی فتنوں محفوظ رکھے ۔ اللہ پاک ہماری ، پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی حفاظ فرمائے ۔قبل ازیں گزشتہ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن کرپٹ سیاستدانوں کی یونین کو این آر او نہیں دوں گا۔میڈیکل بورڈ سفارش نہ کرتا تو نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی ہرگز اجازت نہ دیتا۔مشرف نے کرسی بچانے کی خاطر این آر او دیا جس سے قرضے 4گنا بڑھ گئے۔ہرکام کشتیاں جلا کر کرتا ہوں،24 سال پہلے سے یقین تھا کہ وزیراعظم ضرور بنوں گا، عزت اور ذلت اللہ دیتا ہے،تنقید سے نہیں گھبراتا۔ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکہ پارٹنر ان پیس بن چکا ہے۔خارجہ پالیسی میں فوج کا عمل دخل نہیں ہوتا۔مخصوص بھارتی لابی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی ہے،حکومت کا پہلا سال بہت مشکل تھا۔غیروں سے قرض مانگنے پر سب سے زیادہ شرمندگی ہوتی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو بہت زیادہ بلیک میل کیا گیا ہے ،اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لئے حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close