اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات میں ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ
سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائیگا۔۔اسد عمر نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی۔اسد عمر نے کہاکہ نوجوان اثاثہ ہیں, ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار مددگار ثابت ہوں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کا ملکی تعمیرو ترقی میں شراکت دار بنایا جائے۔ملاقات میں ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں