تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری، الاؤنس کے ساتھ بھاری رقم بھی جاری، خوشیوں کی بہار آ گئی

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا، ورکرز کے لیے معاوضہ اور الانس کے ساتھ بھاری بھی رقم جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ای سی او کورآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں پولیوورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا

ہے، پولیوورکرز کے لیے معاوضہ اور الانس کے ساتھ 71کروڑ60لاکھ سے زائد رقم جاری کردی گئی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا۔ پولیو ورکرز کو 500 کے بجائے 1000 روپے یومیہ معاوضہ ملے گا۔ ای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق مہم کے دوران پولیوورکرز کو 1ہزار یومیہ خصوصی الانس بھی ملے گا، پولیو ورکرز کو پہلے مہم کے دوران 2500 روپے معاوضہ ملتا تھا، ورکرزکو اب 5 سے 7 ہزار مہم الانس ملے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close