اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی سینٹ آف پاکستان میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا نیشنل پارٹی ایک بااصول سیاسی جمہوری جماعت ہے اور اس وقت چونکہ جماعت کے پاس بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست
نہیں ہے اس لیے پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں باقاعدہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے بزنجو خاندان کے مشاورت سے کیا ہے جمعہ کے روز جاری ہو نے والے بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو ایک جمہوری سیاسی اور اصول پسند انسان تھے ان کی سیاسی و قومی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے خاندان اور پارٹی اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کی جماعت سمیت اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں، صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نیشنل پارٹی کو سینٹ کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے کا یقین دلایا۔ترجماقن کے مطابق نیشنل پارٹی ان تمام قائدین اور سیاسی جماعتوں کا ممنون و مشکور ہے جھنوں نے اس مشکل گھڑی میں پارٹی کے خالی ہونے والے نشست پر میر جمہوریت نیشنل پارٹی کے قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے فرزند شاہ وس حاصل بزنجو کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خصوصی طور پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے مشکور ہیں کہ انھوں نے سب سے پہلے پیش قدمی کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں