اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی آگئی،
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل ایجوکیشن کیذریعیروزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی اور تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ٹائیگرزفورس کی نئی ذمہ داریوں سیمتعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کyےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتیہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں