مون سون بارشیں ، کراچی کے ائیر پورٹ پر بھی بارش کا پانی جمع ،ٹیکسی وے پر جہاز کی فوٹیج وائرل

کراچی(پی این آئی )مون سون بارشیں ، کراچی کے ائیر پورٹ پر بھی بارش کا پانی جمع ،ٹیکسی وے پر جہاز کی فوٹیج وائرل، کراچی میں حالیہ طوفانی بارشوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر بھی پانی جمع ہونے سے ٹیکسی وے پر جہاز کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ اگست کے مہینے میں فیصل بیس پر سب

سے زیادہ 487 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس سےقبل 1984ء میں فیصل بیس پر 29.84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 27 اگست تک مسرور بیس پر 380.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 2007ء میں مسرور بیس پر 272 ملی میٹربارش کا ریکارڈ ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر 27 اگست تک 319.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سئ 1979ء میں ایئرپورٹ پر 262.5 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close