نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی ہمیںیہ بتایا گیا کہ نواز شریف یہاں بیمار تھےاور شاید وہ لندن تک بھی نہ پہنچ سکیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی، وزیرعظم عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی)، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے دینے پر افسوس ہے۔ انہیں باہر جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی۔نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ نواز شریف کی بیماریاں خطرناک ہو سکتی ہیں۔ مسلم لیگ

ن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔’ہم نے نواز شریف کو باہر بھیجنے سے پہلے سات ارب روپے کی ضمانت مانگی، نواز شریف یہاں بیمار تھے، ملک سے باہر جا کر سیاست شروع کر دی۔’وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہمیں تو یہ بتایا گیا تھا کہ شاید وہ لندن تک بھی نہ پہنچ سکیں۔”نواز شریف کو این آر او نہیں دیا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close