اسلام آباد (پی این آئی)ایف اے ٹی ایف بل کےحوالے سے اپوزیشن کی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ،اپوزیشن حکومت سے این آر او چاہتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیوروکریسی ہماری فائلوں پردستخط نہیں کرتی۔نیب کی وجہ سے افسران ڈرے ہوئے ہیں۔یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔نیب کابیوروکریسی میں
خوف آیاتومعاملات تاخیر کا شکار ہوئے۔کاروباری برادری نیب سے خوفزدہ ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں کیا۔عمران خان کا کہناتھاکہ ایف اے ٹی ایف بل پراپوزیشن نے بہت بلیک میل کیا۔وہ این آراوچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےحوالے سے قانون سازی کرنے پر اپوزیشن نے ہر مرحلے پر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن حکومت سے این آر او چاہتی ہے ۔ حزب اختلاف نے سینٹ میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مجوزہ بلوں کو مسترد کر کے قومی مفاد کے خلاف اقدام اٹھایاہے ۔ وزیراعظم نےکہا آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر قانون سازی کی جائے گی ۔ نواز شریف کو این آر او دینے کے حوالےسے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی بنیاد پر علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے دیا تاہم آج انھوں نے علاج کی بجائے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا ان کی غلطی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وباء پر تیزی سے قابو پایا۔۔۔آج حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں