کورونا وائرس کیخلا ف بہترین حکمت عملی ، پاکستان دنیا کیلئے رول ماڈل بن گیا، غیر ملکی شخصیت نے پاکستا ن کی کامیابی کا اعتراف کر لیا

لاہور(پی این آئی) بین الاقوامی ماہرین نے ایک بار پھر کورونا سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کردی۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں انٹرپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے کہا ہے کہ پاکستان کے کورونا سے بچاؤ اور پھیلاؤ کنٹرول کے تمام تراقدامات مثالی ہیں۔انہوں نے یہ بات گورنر پنجاب

چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران کہی۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کووڈ 19 سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ گیبریلا کیویس بیرن نے کرونا کے دوران فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی، اس بارے میں پاکستان کی جانب سے کرونا سےبچاؤاور پھیلاؤ کنٹرول سے متعلق کیے گئے تمام اقدامات مثالی ہیں۔انٹر پارلیمانی یونین کی صدر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے کیونکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کرونا سے قبل ہی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر کے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جبکہ خطے میں امن اورسلامتی کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔دوسری جانب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8803 رہ گئی، مجموعی طور پر ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 79 ہزار 561 ہو گئ، این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 877 ہو گئی، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 540 رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35893، بلوچستان میں 12721 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15562 , آزاد جموں و کشمیر 2272, گلگت میں 2773 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار سے زائد قریب ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close