اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ اپنے بیان میں انہوںنے بتایاکہ گذشتہ 2 ماہ میں سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون
کے تحت پاکستان ریلویز کا مکمل نظام اپ گریڈ ہوگا،کوہالہ 1124 میگاواٹ اور آزاد پتن 700 میگاواٹ کے ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ میگا پراجیکٹس چین اور پاکستان کے سی پیک کیلئے کمٹنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان منصوبوں میں حکومتیں، بنک اور نجی شعبے کی بھرپور شمولیت موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کو مالیاتی مسائل درپیش ہونے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں