ملکی تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ قائم ہو گیا، کتنے ہزار میگاواٹ ہو گئی؟

اسلام آباد (آئی این پی)ملکی تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کی پیداوار 8ہزار میگا واٹ کی سطح عبور کرگئی، پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی سطح بلند اور زائداخراج کے باعث ہوئی۔ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور پن بجلی گھروں کی پیداوار ملک کی تاریخ میں

پہلی بار ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی۔ گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی، پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی سطح بلند،زائداخراج کے باعث ہوئی۔ پن بجلی گھروں کی تعداد 22،پیداوار ی صلاحیت 9ہزار 389 میگاواٹ ہے، دیا مر بھاشا،داسواورمہمندڈیم کے 3بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی تکمیل سیپیداواری صلاحیت میں ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا۔اس سے قبل پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474 میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 11ستمبر کو قائم ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں