اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 445 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 441 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 389، پنجاب میں 9 ہزار 938،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 167، اسلام آباد میں 3 ہزار 65، بلوچستان میں 454،گلگت بلتستان میں 350،آزاد کشمیر میں 178 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 561 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹی لیٹرز پر 114 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 803 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 272، بلوچستان میں 12 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 773، اسلام آباد میں 15 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 893، پنجاب میں 96 ہزار 540 اور سندھ میں 1 لاکھ 28 ہزار 877 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 274 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 388 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 193 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 249،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اموات ہوئی جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 25 لاکھ 35 ہزار 778 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 76 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں