شادی ہال کب سے کھولے جائیں گے؟ حکومت نے بالآخر اہم اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شادی ہال کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال سے پنجاب شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ جس کے دوران میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ شادی ہال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے معاشرے کا ہر طبقہ اور کاروبار متاثر ہوا، شادی ہالز کو ٹیکسوں میں ریلیف دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close