نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں اس لیے میڈیکل رپورٹ نہیں دے رہے، فروغ نسیم کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آ ئی)نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں اس لیے میڈیکل رپورٹ نہیں دے رہے، فروغ نسیم کا انکشاف۔وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروا کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک

لسٹ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروا کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔رپورٹس نہ جمع کرانے کی سزاوہی ہے جو یوسف رضا گیلانی کو ملی کیونکہ حکومتی احکامات کی نہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر شہبازشریف کو بھی پریشانی ہوسکتی ہے،قانون کے مطابق عدالتی احکامات پر نوازشریف کو باہرجانے دیا گیا، شہبازشریف نے ان کی ضمانت دی جو ملک میں موجود ہیں، ہوسکتا ہے نوازشریف صحتیاب ہوگئے ہیں اس لیے رپورٹ نہیں دے رہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کی گزشتہ رپورٹس میں جعل سازی ہو اس لیے نہیں دی گئی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل کی حمایت کرنی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن رہنما پاکستان کو بچائیں یا اپنی سیاسی لیڈر شپ کو بچائیں یہ فیصلہ کریں، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں امید ہے ایف اےٹی ایف بل منظور ہوگا۔وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایف اےٹی ایف بل کی حمایت کرنی چاہیے، میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن پاکستان کو بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتی ہے، خدانخواستہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو بہت نقصان ہوگا، بل منظور کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی، اپوزیشن میں اچھے لوگ بھی ہیں امید ہے بل کی حمایت کرینگے، اپوزیشن کے زیادہ تر ارکان پر بھروسہ ہے وہ بل کی حمایت کرینگے، زیادہ ترارکان سیاسی فیصلے کے بجائے ملکی سلامتی کا فیصلہ کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں