صوبائی پیلک سروس کمیشن پنجاب نے ایم اے انگلش کی سینکڑوں اسامیوں کیلئے امیدواروں کو سہولت فراہم کر دی، تھرڈ ڈویژن کو سیکنڈ ڈویژن کیسے تسلیم کیا جائے گا؟ جانیئے

اسلام آباد(آئی ا ین پی) صوبائی پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اجازت دی ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کا امتحان تھرڈ ڈویژ ن میں پاس کرنے والا امید وار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے انگلش ڈپلومہ (TEFL ) کرنے کی صورت میں سیکنڈ ڈویژن تصور کیا جائے گا پنجاب پبلک

سروس کمیشن نے حال ہی میں اپنے جاری کردہ اشتہار نمبر 24/2020 لیکچررکیلئے اسامیاں مشتہر کی ہیں اور اس میں یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سہولت کے باعث ایم اے انگلش کے ایسے ہزاروں طالب علموں کو ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے جو تھرڈ ڈویژن کی وجہ سے سرکاری نوکری کے لئے اہل تصور نہیں کئے جاتے تھے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اس منفرد اعزاز پر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین ڈاکٹر اجمل گلزار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو مبارکباد دی ہے اور یہ درخواست کی ہے کہ وہ ایم اے ٹیفل (TEFL )اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (TEFL )کو جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی باور کرایا جائے کہ مستقبل میں دونوں پروگراموں کو جاری رکھنے کیلئے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کے جاری رہنے سے نہ صرف اساتذہ کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ طالب علموں کو ملازمت کے حصول میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کے بعد پاکستان کی تمام جامعات سے ایم اے / ایم ایس سی کے پروگراموں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close