اسلام آباد(پی این آ ئی)اہم ترین قانون سازی، وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی کے پیش نظر حکومت نے ایک بارپھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹ سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد املاک بل مسترد کئے جانے کے
بعد وزارت پارلیمانی امورنے سر جوڑ لیے، حکومت نے عاشورہ کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں مسترد شدہ بلز کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں