لاہور( پی این آئی) عثمان بزدار نے کس منصوبے کو گیم چینجر قرار دے دیا؟ کہا سابقہ حکومتیں اس منصوبے پر ہاتھ نہ ڈال سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تحریک انصاف کی حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے جبکہ ماضی میں کوئی حکومت اس منصوبے
کو شروع کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے،باتیں بنانے والے باتیں کرتے رہ گئے لیکن منصوبے پر کام شروع نہ کر سکے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اس منصوبے کی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی اہمیت اور ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلود گی کم کرنے کے لئے اس پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے،اوورسیز پاکستانیوں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے،اس کے علاوہ نوے فیصد مقامی اشیا کے استعمال سے پاکستانی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں