وفاقی وزیر زرتاج گل نے عدالت سے مہلت مانگ لی، اہم شخصیات وائلڈ لائف بورڈ کی ممبر شپ لے لیتی ہیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں لیتا، عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق

کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی امین اسلم اور وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے جواب کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اہم شخصیات وائلڈ لائف بورڈ کی ممبر شپ لے لیتی ہیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں لیتا ؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو تو پتہ بھی نہیں ہو گا کہ کیا ہو رہا ہے، بہت سارے جانور تو غائب بھی ہو گئے جبکہ جانوروں کا کھانا بھی چوری ہو جاتا ہے۔گزشتہ ماہ چیئرمین وائلدلائف منیجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شیرنی اور دیگرجانوروں کی منتقلی کی جا رہی تھی کہ شیرنی ہلاک ہو گئی۔چیئرمین وائلدلائف منیجمنٹ کے مطابق شیرنی سفری اسٹریس اور حبس کے باعث ہلاک ہوئی۔ شیرنی کبھی اپنے پنجرے سے نہیں نکلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close