پولیو کو شکست فاش دے دی گئی، عالمی ادارہ صحت نے کس براعظم پولیو فری قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کردیا؟ دنیا کے دو ملکوں میں پو لیو وائرس باقی رہ گیا؟

جنیوا(آئی این پی)بر اعظم افریقہ نے کمال کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیو کو شکست فاش دے دی، عالمی ادارہ صحت نے بر اعظم افریقہ کو پولیو فری قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ

صحت نے بر اعظم افریقہ کو پولیو فری قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے،دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں پولیو سے متاثرہ تین ممالک میں سے ایک افریقہ میں بھی پولیو کے کیسز ختم ہوگئے جس کے بعد براعظم افریقا کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ افریقہ میں وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا گیاہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے بعد افریقی ریجنل سرٹیفکیشن کمیشن برائے انسداد پولیو نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ طویل ویکسی نیشن پروگرام کے بعد افریقا کی 95 فیصد آبادی میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close