زونگ اور ایزی پیسہ کا معاہدہ، آپ کو کیا فائدہ مل سکتا ہے؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)زونگ اور ایزی پیسہ کا معاہدہ، آپ کو کیا فائدہ مل سکتا ہے؟ پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی زونگ فور جی نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن ریچارج کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے ایزی پیسہ کے ساتھ باہمی اشتراک کر لیا ہے۔ زونگ فور جی کا ایزی

پیسہ کے ساتھ یہ باہمی اشتراک صارفین کے لیے آن لائن ریچارج کے لیے بہتر ذرائع کی فراہمی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔زونگ کی جانب سے ایزی پیسہ کی سہولت آن لائن ریچارج سے استفادہ کرنے والے ایسے صارفین کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی جو کریڈٹیا ڈیبٹ کارڈ کی جگہ ڈیجیٹل فنانشل سروسز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایزی پیسہ اور آن لائن ریچارج کی دوسری سہولیات مائی زونگ ایپیا زونگ کی ویب سائٹ پر دن رات کسی بھی وقت باآسانی استعمال کی جا سکتی ہیں۔زونگ کی جانب سے ایزی پیسہ کے ساتھ یہ اشتراک صارفین کی جانب سے ریچارج کے لیے آن لائن آپشنز کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کومدں ظر رکھ کر کیاگیا ہے۔ اپنے صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے زونگ اس طرح کے اقدامات کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے اور ایزی پیسہ کے ساتھ یہ اشتراک اس ضمن میں اہم کڑی ہے۔صارفین کو اولین ترجیح شمار کرتے ہوئے ان کے لیے بہتر سے بہترین خدمات کییقینی بنانے کے لیے زونگ فور جی مختلف جہتوں میں جدت سے بھرپور روابط اور اقدامات میں مصروف عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close