بارش میں ڈوبے کراچی شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے، بڑے ادارے کا بڑا مطالبہ آ گیا

کراچی(پی این آئی)بارش میں ڈوبے کراچی شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے، بڑے ادارے کا بڑا مطالبہ آ گیا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے شدید بارشوں سے کراچی کو پہنچنے والی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ

کراچی کو فوری طور پر ’’آفات زدہ‘‘ قرار دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے کیونکہ متعدد علاقوں میں سیکڑوں مکانات ڈوب گئے ہیں باالخصوص نشیبی علاقوں میں واقع مکانات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں اور ان کے علاقوں کے چاروں طرف بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایک بہت بڑی آبادی گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئی ہے۔آغا شہاب نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کی غریب آبادی معاشرے کا سب سے زیادہ متاثر طبقہ ہے کیونکہ وہ منگل کی غیر معمولی موسلا دھار بارش کے دوران اپنے گھروں اور دیگر تمام سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر مالی مدد کی صورت میں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے اور ایسے تمام متاثرین کو رہائش کے لیے متبادل جگہ اور کھانے پینے کی اشیاء بھی مہیا کی جائیں جب تک کہ ان کے تباہ شدہ گھروں کو حکومت کی مالی مدد سے دوبارہ تعمیر نہیں کیا جاتا کیونکہ عوام کی املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا قدرتی آفات سے غریب عوام کو ہونے والی تمام نقصانات کا پورا معاوضہ حکومت برداشت کرے۔انہوں نے زور دیاکہ معاشرے کا غریب طبقہ بھی اتنا ہی اہم ہے اور انہیں خالی پیٹ کھلے آسمان تلے تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ان کے گھروں کی بحالی تک عارضی رہائش، مناسب خوراک کی فراہمی اور مالی مدد کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ اس ضمن میں حکومت کو بارش سے متاثرہ افراد کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے قومی خزانے سے دستیاب فنڈز کا استعمال کرناچاہیے تاکہ وہ اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کرسکیں اور جلد سے جلد اپنی زندگیوں کو بحال کرسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close