کراچی(پی این آئی)نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، پی ٹی آئی قیادت نواز شریف کو باہر بھجوا کر پچھتانے لگی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی، اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا لوٹی
ہوئی دولت بچانا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےوزیرغذائی تحفظ و تحقیق فخرامام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نااہلی چھپانے کیلیے وفاق پرالزامات لگائے، لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک میں بڑا مسئلہ ہے، منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں اورہر ہفتے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی سے متعلق مسائل پربھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ پہلی بار گندم کی قیمتوں میں فرق پیدا ہوا ہے، آٹا، گندم بحران چند ماہ قبل شروع ہوا جس کی وجہ ذخیرہ اندوزی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کا پہلا جہازلنگر انداز ہو گیا ہے، ستمبر میں درآمدی گندم آنے سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا جس کے لیے پنجاب حکومت نے سرکاری گندم سبسڈی پر جاری کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں