برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف تک رسائی نہیں دی گئی، فواد چوہدری کی گفتگو، فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کا ردعمل

اسلام آباد (پی این آئی)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف تک رسائی نہیں دی گئی، فواد چوہدری کی گفتگو، فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کا ردعمل، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف تک رسائی نہیں دی گئی، نواز شریف

کی فیملی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ان کے معالج بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق بات نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اگر ایسا ہوا تو حکومت کوئی دستاویز دکھائے ، وہ نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومت کو تصدیق کرانے کو تیار ہیں۔حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹر سے بھی حکومت کو ملوانے کو تیار ہیں، نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔اس کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ آیندہ 48 گھنٹوں میں پاکستانی ہائی کمیشن دوبارہ شریف فیملی سے رابطہ کرے، نواز شریف کی صحت سے متعلق ریکارڈ تک رسائی کا کہے، امید ہے شریف فیملی تعاون کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close