نواز شریف نے پارٹی معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے، فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ، خصوصی نمائندے کے ذریعے کیا خصوصی پیغام دے دیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا جب کہ اس دوران جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کے امور پر

تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے یہاں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ جس میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کو میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی ۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ملاقات کے دوران گزشتہ سال اپنی پارٹی کے ہونے والے دھرنے میں عدم شرکت ، آل پارٹیز کانفرنس اور فیٹف کے بل پر ( ن) لیگ کی جانب سے جے یو آئی ف کو اعتماد میں نہ لیے جانے سے متعلق عرفان صدیقی سے گلے شکوے کیے اور کہا کہ گزشتہ سال کے آزادی مارچ میں (ن) لیگ نے اپنے وعدے کے مطابق شرکت کی تھی اور نہ ہی اپنے کارکنوں کو اس میں شریک کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ اب مجوزہ اے پی سی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی سے ملاقات کے بعد (ن )لیگ کے صدر شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے سخت رویہ اختیار نہیں کیا تاہم کھل کر گلے شکوے کیے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چند ماہ قبل دو مرتبہ عرفان صدیقی کی رہائش گاہ پر بھی ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close