پی ٹی آئی حکومت نے دو سال میں 10ارب 14کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کر دیا، یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دو سال میں 10ارب 14کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کر دیا ، حکومت نے 2019-20میں 4ارب40 کروڑ ڈالر غیر ملکی کمرشل قرضہ، ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں واپس کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے 2019-20میں10ارب 14کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے، 2019-20میں بیرونی قرضوں کی واپسی کا تخمینہ 10ارب42کروڑ لگایا گیا تھا۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق 2019-20میں 8ارب 33کروڑ80لاکھ ڈالر کا اصل قرضہ اتار گیا جبکہ گزشتہ برس ایک ارب80کروڑ ڈالر کے قرضوں پر سود بھی ادا کیا گیا ہے2019-20میں 4ارب40 کروڑ ڈالر غیر ملکی کمرشل قرضہ، ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں واپس کئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں2ارب21کروڑ ڈالرغی ملکی اداروں کو بھی واپس کئے گئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے لیا گیا72کروڑ50لاکھ ڈالر کا قرض ادا کر دیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close