اسکولز کھلنے پراساتذہ کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی ، طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے دل جلانے والا بیان دے دیا

لاہور (آئی این پی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی جبکہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کوکورونا ٹیسٹ

خودکرانا ہوگا، سرکاری طور پراساتذہ کیکورونا ٹیسٹ نہیں کرائے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ بغیر کورونا ٹیسٹ اساتذہ کواسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ٹیسٹ اساتذہ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کیلییماسک پہننا لازمی ہوگا ،بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا، مفت فراہم نہیں کییجائیں گے، طلباجیب خرچ کینٹین میں خرچ کرنے کی بجائے اس سے ماسک خریدیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اسکولوں میں تقریبا15 لاکھ اساتذہ پڑھاتے ہیں، 6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت تقریبا9 لاکھ کورونا ٹیسٹ کرسکی۔ اساتذہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ سیبھی کم میں 15 لاکھ اساتذہ کیکورونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہوں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں