شہباز شریف مفاہمانہ جبکہ نواز شریف حکومت مخالف تحریک چلانا چاہتے ہیں ،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے حکومتی سہولت کاری کا فریضہ ادا کیا اور اپوزیشن کو بائے پاس کیا، جے یو آئی کے بڑے لیڈر نے پول کھول دیا

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں نہیں بلکہ عمل میں فرق ہے،شہباز شریف نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نوازشریف کی بات حرف آخر ہوگی اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پر عدم اعتماد صرف ہمیں نہیں بلکہ

اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ میاں برادران کے بیانیے میں نہیں بلکہ عمل میں فرق ہے جس کی وجہ سے تضاد بڑھ رہا ہے، شہباز شریف مفاہمانہ پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ میاں نواز شریف حکومت مخالف تحریک چلانا چاہتے ہیں جس کے لیے میاں نواز شریف نے کئی بار مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر عدم اعتماد صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ہے جس کے متعلق ہم نے شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ میاں نواز شریف کی بات حرف آخرہوگی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے جس میں تمام رہنماں کو شہباز شریف سے ملاقات اور میاں نواز شریف سے ہونے والی گفتگو کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور اس اجلاس میں جو فیصلہ ہوگا اس سے ن لیگ کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا، حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے حکومتی سہولت کاری کا فریضہ ادا کیا اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بائے پاس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندرایف اے ٹی ایف بل پر حکومت کا ساتھ دیا تھا یقینا وہ اپوزیشن کے تمام تر مفادات کے منافی تھا جس کا ہم نے گلہ شکوہ کیا اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سنجیدہ رہنماں نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں متحد ہو اور خصوصا دو بھائی بڑی میاں اور چھوٹے میں ایک بیانیے اور ایک ہی موقف پر ہمارا ساتھ دیں تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں