اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ترجمان نےموسم کی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بدھ کو تازہ ترین ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پر پشاور سے لیکر کلر کہار اور ہزارہ موٹروے پر وقفے
وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔روڈ پر پھسلن ہے اورموسم آبر آلود ہے جبکہ بھیرہ سے لاہور تک بادل ہیں اور بارش کا امکان ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر بارش کی صورت میں ان ہدایات پر عمل کریں۔ دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔خشک سڑک کی نسبت گیلی سڑک پر رکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے، اس لئے اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلہ زیادہ رکھیں۔گاڑی کے اگلے اور پچھلے شیشے صاف رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کر لیں تاکہ دوراں سفر کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے روڈ صارفین کو نصیحت کی ہے کہ موبائل فون ایپلیکیشن کا ضرور استعمال کریں “این ایچ ایم پی ہمسفر” پر تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپلیکیشن کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں