وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پھیپھڑے انتہائی خراب اب میں زندہ نہیں بچ پائوں گا ، زندگی سے مایوس ہو کرکتاب لکھ رہا ہوں موت کے کتنے دن بعد شائع ہوگی؟خود افسوسناک انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی طبیعت اب بھی ناساز رہتی ہے، جس کی وجہ سے وہ میڈیا پر بہت کم نظر آتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب سے وہ کرونا وائرس سے

صحت یاب ہوئے ہیں تب سے ان کے پھیپھڑوں کی حالت خراب ہے وہ اس وقت مایوسی کے دور سے گزر رہے ہیں،ان کے پاس لاکھوں روپے ہیں لیکن لاکھوں روپے ہونے کے باوجود مجھے ایک انجکشن نہیں مل رہا تھا۔ پھر فوج نے میری مدد کی اور مجھے وہ انجکشن دلوایا جس سے میری حالت کچھ بہتر ہوئی لیکن تاحال میرا اب بھی علاج چل رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب ان کی طبیعت کرونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک ہوئی تو دوران علاج ایک لمحے مجھے ایسے لگا تھا کہ اب میں زندہ نہیں بچ پائو ں گا ، اسی لیے میں نے ایک کتاب لکھنا شروع کر دی، جو حقائق اور سچ پر مبنی ہے، اس کتاب کو میرے انتقال کے دس بعد منظر عام پر لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close