نواز شریف کے ہاتھ سے نکلنے پر عمران خان کو بڑا دکھ ہے، ریفرنس دائر ہونے تک عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بہت سنجیدہ ہے، شیخ رشید کی پیشنگوئیاں

راولپنڈی (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے عمران خان کو بڑا دکھ ہے کہ نواز شریف ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، ریفرنس دائر ہونے تک عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بہت سیریس ہے، دونوں اندر جا سکتے ہیں ایم ایل ون

کے لیے اسی ماہ ٹینڈرز دیے جائیں گے، 150 سال بعد پاکستان میں ریلوے کی پٹڑی تبدیل ہونے جا رہی ہے، اور نالہ لئی کے پراجیکٹ پر 70 ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں ، کراچی میں بارش کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہا تھا کہ ایم ایل ون کے لیے اسی ماہ ٹینڈرز دیے جائیں گے، 150 سال بعد پاکستان میں ریلوے کی پٹڑی تبدیل ہونے جا رہی ہے، اور نالہ لئی کے پراجیکٹ پر 70 ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر ہونے تک عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بہت سیریس ہے، دونوں اندر جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، کسی کی بھی درخواست پر کارروائی کر سکتا ہے۔سینیٹ سے دو بلوں کے مسترد ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ نہں کہا جا سکتا لیکن لگتا نہیں ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بڑا دکھ ہے کہ نواز شریف ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، عمران خان کی کوشش ہے کی نواز شریف کو واپس لایا جائے۔اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان کا بھی اپوزیشن پر اعتبار نہیں رہا، اے پی سی ابھی دور ہے اور لوگ اپوزیشن کے پیچھے نہیں نکلیں گے لیکن اگر مدارس کے بچے سڑکوں پر نکلے تو درست نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات ناکام ہوئی رہی، فضل الرحمان نے شہباز شریف سے چبھتے سوالات کیے۔کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میڈیا پر کراچی میں بارش کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور لاہور کی سڑکوں پر پانی دیکھ کر عوام ممبران اسمبلی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close