انٹرٹینمنٹ چینلوں پر اخلاق باختہ کانٹنٹ چل رہاہے ، پیمرا سو رہاہے؟ ایسے ڈرامے دکھائے جارہے ہیں جس سے ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں، سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کی نجی چینلز پر غیر معیاری ڈراموں پر سخت تنقید

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں کمیٹی کے اجلاس میں نجی چینلز پر غیر معیاری ڈراموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اخلاق باختہ کانٹنٹ چل رہاہے ، پیمرا سو رہاہے ؟ سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ ایسے ڈرامے دکھائے جارہے ہیں جس سے

ہماری بچیاں بچے تباہ ہورہے ہیں ۔کمیٹی کے تمام ارکان نے پیمرا کو موجودہ ڈراموں اور ان میں غیر اخلاقی کرداروں کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔پیمرا حکام نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نجی چینلز کے ڈراموں کی نگرانی اور ایکشن لینے کا کوئی نظام یا اختیار نہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے ڈرامہ کو پوری دنیا کو سراہا جاتا تھا ، ہمسایہ ملک کا کلچر اپنا کر ہمارا ڈرامہ تباہ ہوگیا ہے ،آپ جو ٹولز چاہتے ہیں جو اختیار چاہتے ہیں کمیٹی پیمرا کو دینے کو تیار ہیں ، خدارا ڈراموں میں اس بے ہودہ مواد کو رکوائیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close