کورونا ابھی گیا نہیں ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا، کہاں کہاں؟ کب سے کب تک؟ جانیئے

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 66E بلاک پی آئی اے سوسائٹی،B2 جوہر ٹان،ہاس نمبر18، گلی4، بابر گلی،کلفٹن ٹان، واحد روڈ، 1758 گلی 4نشاط کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید راوی پل سعیدپارک، ابوبکرمعصوم شاہ اور منگل اسٹریٹ لاہور ی گیٹ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کر دیا گیا۔گوجرانوالہ میں محلہ قدرت آباد،گلی شاہ سیلمان،چوہدری نصیروالی فریدٹان،محلہ علی پارک گلی نمبر 1فرید ٹان میں لاک ڈان لگایا گیا ہے۔راولپنڈی میں گلی نمبر3محلہ محمدآباد،گلی نمبر31فیز8بحریہ ٹان،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ،بسمہ اللہ ہوٹل نواب آباد،شاہ جی ہوٹل،سیف اللہ ہوٹل،جمیل آباداور یم بیکرزواہ کینٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی،B-14/341چہ ٹریننگ،چک بزرول،چک کوٹلی باچر،محلہ چہ تکیہ ڈنگا میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے۔اٹک میں پو چسیان حضرو اور دارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا ہے۔سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد،ماڈل ٹان اور چیٹھی شیخاں کے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈان لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مائیکروسمارٹ لاک ڈان کا مقصد کورونا کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہونے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close