اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے یا مفتی منیب الرحمن کے کہنے سے چاند نے وقت نہیں بدلنا ہے اور اگر ہم آنکھیں بند کر کے کہیں میں نہیں مانتا تو ہم روندے جائیں گے۔بدھ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکلز کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ اس سال پلاننگ ہو ، ہم آج لاہور میں فوک کے باعث سردی میں باہر نہیں نکل سکتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں اپنے ماسک اور سینیٹائزر تیار کر رہے ہیں کورونا سے متعلق چیزیں ہم آج برآمد کر رہے ہیں ،جبکہ ٹیکنالوجی ایجادات پر بہت نظر رکھتی چاہئے ۔ بیٹری بس پاکستان میں جلد شروع ہو رہی ہے اور فائیو جی کے آتے ہیں بہت سے شعبوں کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے یا مفتی منیب الرحمن کے کہنے پر چاند نے وقت نہیں بدلنا ہے اگر ہم آنکھیں بند کر کے کہیں گے میںنہیں مانتاتو آپ روندے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانا چاہتی ہے ، اگر تھوڑی سی عقل ہو تو کوڑا کرکٹ سے بہت سے فائدے حاصل کیا جا سکتا ہے ، بتائیں یہ لاہور اور کراچی کے وزیر کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں