اسلام آباد(آئی این پی ) ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغاز کردیا اور ملک بھر سے جے ڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات
کاآغاز کرتے ہوئے ملک بھر سے جے ڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کی سی آئی ٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ، خط ملتان،لاہور، کراچی، اسلام آباد اور رحیم یار خان کیڈپٹی کمشنرز کو لکھا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے خاندان سمیت22افراد اور کمپنیوں کاڈیٹا مانگا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایل ڈی اے اور سی ڈی اے سربراہان سیبھی تفصیلات طلب کرلیں ہیں جبکہ جےآئی ٹی نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا بھی ریکارڈ مانگ لیا۔ خط کے ذریعے منقولہ،غیر منقولہ جائیداد ،بینک اکانٹس کی تفصیلات ، ایس ای سی پی سیجہانگیر ترین کے نام پر دیگر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں