روس، چین، پاکستان، ترکی اور ایران کا ایک بلاک بن گیا اسلامی دنیا کی چوہدراہٹ پاکستان کے پاس آ گئی تو بھارت کو کونسا بڑا دھچکا لگ سکتا ہے؟اسلامی دنیا کی سربراہی ،پاکستان کیلئے کوششیں ، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)پچاس ساٹھ سال پہلے عربوں کے پاس دولت نہیں تھی، تیل نکلا تو حالات بدلنا شروع ہوگئے۔ دولت کی فراوانی ہو گئی، عربوں کی بڑی بڑی سرمایہ کار کمپنیاں بن گئیں۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے وزراء کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے

یو اے ای کا دورہ بھی کیا ہے ۔روزنامہ جنگ میں شائع مظہر برلاس اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔اس دورے کے بعد عرب امارات نے بیان جاری کیا کہ ’’اسرائیل کے ساتھ ہمارا اتحاد ایران کے خلاف نہیں‘‘ ۔کئی سالوں کی محنت سے امریکہ اور اسرائیل نے خطہ عرب میں کئی ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کیا، ان کے مالی حالات کو کمزور ترین کیا۔آج لیبیا، مصر، عراق، یمن، شام اور لبنان سمیت کئی ملک برباد ہو کر کمزور پوزیشن میں کھڑے ہیں۔کویت معاشی طور پر کتنا مضبوط تھا مگر اب اکتوبر تک کے اخراجات کیلئے کویت کے پاس دو بلین دینار رہ گئے ہیں۔اکتوبر کے بعد کویت کو جنرل ریزرو فنڈسے ماہانہ 1.07بلین دینار نکلوانا پڑیں گے۔اسرائیل کو گریٹر اسرائیل کا روپ دھارنے کی اتنی جلدی ہے کہ یو اے ای کے فری زونز میں اسرائیلی ٹیمیں دورے کر رہی ہیں، بڑے پیمانے پر فیکٹریوں اور ملوں کے منصوبے بن رہے ہیں۔ رہائشی کالونیاں بنانے کے منصوبے فائنل ہو رہے ہیں۔عربوں کے مابین آپس میں جنگیں تیار ہیں لیکن اس وقت مشرق وسطی اور بحیرہ روم میں ترکی کے خلاف اتحاد بن رہا ہے اگر ترکی پر چڑھائی ہوئی تو پاکستان ترکی کا ساتھ دے گا۔ شاید ترکوں نے خطرات کو بھانپ لیا ہے اسی لئے انہوں نے حماس کے جنگجوئوں کو لیبا اور استنبول پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ ترکی پرقدرت مہربان ہو گئی ہے، ترکی میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،ترکی کی کرنسی تیزی سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے،

بعض جگہوں پر تو لوگوں نے ڈالر دے کر لیرے خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔امریکہ نے ایک مرتبہ پھر جنگوں کا رخ مسلم دنیا کی طرف موڑا ہے مگر اس مرتبہ نتائج مختلف ہوں گے کیونکہ اس مرتبہ روس، چین، پاکستان، ترکی اور ایران ایک بلاک بن چکے ہیں۔بڑے امریکی

اتحادی بھارت کو بھی یہ خطرہ ہے کہ اگر اسلامی دنیا کی چوہدراہٹ پاکستان یا ترکی کے پاس آ گئی تو پھر کشمیر کیا باقی ہندوستان کو سنبھالنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ چین کی خواہش ہے کہ اسلامی دنیا کی سربراہی اس کے عظیم دوست پاکستان کے حصے میں آجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں