موسلادھار بارش نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کردیا، کے لیکٹرک کے 88 فیڈرز اور 40 پی ایم ٹیز ٹرپ کر گئیں

کراچی(آئی این پی ) شہرقائد میں موسلادھار بارش نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کردیا، کے الیکٹرک کے 88 فیڈر اور 40 پی ایم ٹیز ٹرپ کرگئیں، شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈز اور پی ایم ٹیز ٹرپ ہونے سے 18 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، مختلف علاقوں میں 86

کیبل فالٹس اور منسلک علاقوں میں بجلی بند ہے، بیشتر علاقوں میں تارٹوٹنے اور سب اسٹیشن بند ہونے سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے، شہر کے 25 فیصد حصے سے بجلی غائب ہوگئی۔ شہر کے جن علاقوں میں بدترین لوشیڈنگ ہورہی ہے ان میں نارتھ کراچی، گلستان جوہربلاک7، ناظم آباد، شادمان، گلبرگ، ناگن، ایف بی ایریا، بفرزون، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، بلدیہ، شیرشاہ، نیوکراچی اور اخترکالونی میں بجلی معطل ہے۔ اسی طرح پاپوش، پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے، کورنگی، کلفٹن، بلوچ کالونی، اورنگی، کیماڑی اور لیاقت آباد کے مختلف حصوں میں بھی بجلی غائب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close