محرم الحرام، موبائل فون سروس ، اس دفعہ بند کی جائے گی یا نہیں؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے پیش نظر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 7 شہروں کے موبائل سروس معطلی کے لیے اوقات کار طلب کر لیے، جلد حتمی نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ،

راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں موبائل سروس بند ہوں گے، نشاندہی والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کاتعین کریں۔ مراسل کے مطابق اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے، تاہم خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close