اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا، وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا، حکومت کرپشن کی سب سے بڑی محافظ ہے، الزامات کی فہرست جاری کر دی گئی، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کو نشانہ بنا یا جائے، عمران خان
سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا، وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا، حکومت کرپشن کی سب سے بڑی محافظ ہے۔سابق وفاقی وزیر و لیگی رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے، نیب کو جھوٹ گھڑنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروںگا، شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کے گراؤنڈ بنانا کرپشن ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا آج مسلم لیگ ن کو پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے، ہمارے خلاف ملکی ترقی کرنے کیخلاف ریفرنس بنانے گئے، حکومتی وزیر بڑے بڑے ٹھیکے لے رہے ہیں، سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹیف کو شکست نہیں دی، ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی، ہم فیٹیف کے نام پر ایک فیسٹ ریاست نہیں بننے دینگے، خلوص نیت سے فیٹیف قانون سازی حکومت کیساتھ مل کر اتفاق کیا، حکومت آخری وقت پر قانون سازی پر پیچھے ہٹ گئی، قومی مفاد پر قانون سازی کیلئے اپوزیشن کوئی مخالفت نہیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں