بارشوں سے تباہی، وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایات جاری

کراچی (پی این آئی)بارشوں سے تباہی، وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایات جاری، کراچی میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مراد علی شاہ نے بارش کے پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ ، مکیشن چاولہ

، سہیل انور سیال ودیگر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ مدینہ ٹائون، یار محمد گوٹھ، ملیر ندی اور سکھر نالہ میں لوگ پھنسے ہیں۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری نکالا جائے۔مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ اور حسن پنہور گوٹھ سے لوگوں کا انخلا ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو اکیلا نہ چھوڑیں، لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close