لاہور(پی این آئی)صوبے پھر میں پناہ گاہیں، گداگروں کے بحالی مراکز اور لنگر خانوں کا جال بچھانے کا فیصلہ، احکامات جاری کر دیئے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی۔ سردار عثمان بزدار نے نئی پناہ گاہوں کیلئے مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی
پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی، مرحلہ وار پناہ گاہوں کا دائرہ کار بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا، منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کیلئے بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے، سابق حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا۔سردار عثمان بزدار نے پناہ گاہوں کے باہر نادار افراد کیلئے لنگر خانے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پناہ گاہوں کے موجودہ نظام کو خوب سے خوب تر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اہم شاہراہوں پر پناہ گاہوں کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈ لگانے کی بھی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں