پیشی کی جلدی یا بھول گئے؟ ن لیگی لیڈر احسن اقبال تاریخ سے ایک روز قبل ہی عدالت پہنچ گئے

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس پیشی سے ایک دن قبل ہی عدالت پہنچ گئے۔نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) نے دائرکیا ہے اوراس کی سماعت26 اگست کو ہونی تھی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال غلطی سے25 اگست کو ہی عدالت

پہنچ گئے۔عدالتی عملے نے لیگی رہنما کو یاد دلایا کہ سماعت کل یعنی26 اگست2020 کو ہے۔ غلطی کا احساس ہونے پراحسن اقبال نے واپس چلے گئے۔سابق وفاقی وزیراحسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیرکرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close