سیکرٹری بلدیات روشن علی کی گرفتاری کےبعد کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ، سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) حکومت سندھ نے کمشنر کراچی افتخارشلوانی کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ افتخار شلوانی کی جگہ سہیل راجپوت کی بطور کمشنر کراچی تقرری کی گئی ہے۔ سابق سیکریٹری بلدیات روشن علی کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی

الاٹمنٹ کے کیس میں گزشتہ روز سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ جس پر نیب ٹیم نے فوری ایکشن لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close