کرونا وائرس برقرار۔۔۔ وہ اہم شہر جہاں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور (پی این آئی) پشاور میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری، صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے خطرناک علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر کچھ شہروں کی طرح پشاور میں بھی کرونا کیس کی تعداد میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس تمام صورتحال میں صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت شہر کے وہ علاقے جہاں سے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہو رہے، انہیں لاک ڈاون کیا جائے۔ان علاقوں میں مقیم لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں کرونا کیسز میں دوبارہ کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خاص کر خیبرپختونخواہ کے سیاحتی علاقوں میں کافی کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر سے سیاح سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، اسی باعث ان علاقوں میں کیسز رپورٹ ہو رہے۔ کچھ سیاحتی علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close