اسلام آباد (پی این آئی) مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر واپس نہیں آتے تو سمجھ لیں مریم نواز کا گروپ جیت گیا ،نواز شریف کے نا آنے پر شہباز شریف کو نا اہلی کے ریفرنس کا سامنا کرنا ہوگا،سینیٹ میں قوم کے کروڑوں روپے لگنے کے باوجود آٹھ بلز پاس نہ ہو سکے ،ان بلز پر کمیٹی کمیٹی ،
کلیم اللہ سے سمیع اللہ کھیلا گیا ،دونوں بلز پر اپوزیشن کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں قوم کے کروڑوں روپے لگنے کے باوجود آٹھ بلز پاس نہ ہو سکے ،ان بلز پر کمیٹی کمیٹی ، کلیم اللہ سے سمیع اللہ کھیلا گیا ،دونوں بلز پر اپوزیشن کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ،تمام معاملات پر وزیراعظم کو کابینہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم سمیت کابینہ نے اس رویئے کی مذمت کی ہے کہ میں پاکستان کو نہیں مانتا ۔ انہوںنے کہاکہ جو ادارہ نواز شریف نے بنایا اور اسکے سربراہ مسلم لیگ ن کے خود لگایا ،نواز شریف واپس آئیں حکومت نے انکے خلاف ابھی کچھ نہیں کیا،ایک مجاز عدالت نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ہے ،کسی سیاسی جماعت نے نواز شریف کو نااہل نہیں کروایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں