وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم ترین منصوبے میں توسیع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ میں پشاور تا طورخم سیکشن شامل کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان نے ایم ایل ون میں پشاور سے طورخم کا سیکشن بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی پشاور تا طورخم

سیکشن کو ایم ایل ون میں شامل کرنے کی حمایت کردی،وزیر ریلوے پشاور تا طورخم سیکشن کو ایم ایل ون منصوبہ میں شامل کرنے پر مفصل رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close